Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منا بھائی اور ’سرکٹ‘ نئی فلم کے پوسٹر میں ایک ساتھ جلوہ گر

پوسٹر میں سنجے دت اور ارشد وارثی کو سلاخوں کے پیچھے جیل کے قیدیوں کے کپڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے منا بھائی یعنی سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے جس میں ان کے ساتھ سرکٹ یعنی ارشد وارثی نظر آ رہے ہیں۔
جمعرات کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر جاری کیا۔
بالی وُڈ کے سنجو بابا لکھتے ہیں کہ ’ہمیں آپ سے بھی زیادہ انتظار رہا لیکن وہ انتظار اب ختم ہوگیا ہے، میں اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ فلم لے کر آ رہا ہوں۔
فلم کے پوسٹر میں سنجے دت اور ارشد وارثی کو سلاخوں کے پیچھے جیل کے قیدیوں کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس فلم کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے تاہم فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کو سنجے دت پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری سدھانت سچ دیو کریں گے۔
 
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)
2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ بالی وُڈ کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ہے جس میں سنجے دت جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ اس فلم میں ارشد وارثی نے سرکیشور شرما عرف سرکٹ کا کردار نبھایا تھا جس کے بعد انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔
اس کے بعد 2006 میں فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ میں سنجے دت اور ارشد وارثی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم بھی بلاک بسٹر رہی تھی۔
سنجے دت کے ساتھ منا بھائی سیریز میں کام کرنے کے بارے میں ارشد وارثی نے انڈٰین ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’میں نے سنجے دت کی وجہ سے منا بھائی کی فلم تھی ورنہ راجکمار ہیرانی (ہدایتکار) کو بھی معلوم تھا کہ یہ ایک احمقانہ کردار ہے۔ یہ سکرپٹ میں تو اچھا لگتا ہے لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں تھا۔ یہاں تک کے اداکار مکارانڈ دیش پانڈے نے بھی سرکٹ کا کردار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔‘
خیال رہے سنجے دت اور ارشد وارثی آخری مرتبہ 2007 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ’دھمال‘ میں بھی سکرین پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

شیئر: