Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں 15 روز کے دوران متعدد افراد کی موت ممعہ بن گئی

حکام کے مطابق ’خون کلے نمونے لینے کے لیے علاقے میں کیمپ قائم کردیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: جے پی ایم سی فیس بُک)
پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں 15 روز کے دوران متعدد افراد کی موت ممعہ بن گئی۔
 ضلعی صحت افسر کے مطابق ’کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں، اموات کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، خون کلے نمونے لینے کے لیے علاقے میں کیمپ قائم کرکے ڈاکٹرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔‘
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی محمد علی لغاری گوٹھ مواچھ کے رہائشی عمران سولنگی نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کئی دنوں سے علاقے میں پراسرار بیماری کی وجہ سے بچوں سمیت کئی افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔‘
 ان کا دعویٰ ہے کہ ’دو ہفتوں میں بچوں سمیت 16 افراد کی اموات ہوچکی ہے۔ مرنے والوں کو بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔‘
 ڈاکٹر عارف نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اموات کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’مرنے والوں کی تعداد کا ابھی تعین کررہے ہیں۔‘
’ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ علاقے میں دو بچوں کی موت خسرہ سے بھی ہوئی۔ اموات کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، علاقے سے خون کے نمونے لینے کے لیے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے۔‘
کراچی ضلع کیماڑی میں پراسرار بیماری سے اموات کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد مانگ لی ہے۔

پراسرار بیماری کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد مانگ لی ہے (فائل فوٹو: جے پی ایم سی)

ڈی ایچ او کیماڑی نے ڈی جی ماحولیات، کلائمیٹ چینج اینڈ کوسٹل ڈیویلپمنٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ضلعے میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں۔‘
’اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو ٹیکنیکل مدد فراہم کی جائے تاکہ اس معاملے میں مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔‘
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’علاقے کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کچھ فیکٹریوں سے مبینہ طور پر نکلنے والا فضلہ اور گیسز اموات کا سبب بنی ہیں۔‘
ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹریوں کو بند کردیا ہے تاکہ علاقے میں مکمل جانچ پڑتال کرلی جائے۔

شیئر: