جدہ پولیس نے سماجی تہذیب کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ایک خاتون اور چھ شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ چھ سعودی شہریوں اور ایک غیر ملکی خاتون کی غیر اخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی‘۔
’پولیس نے وڈیو میں سماجی تہذیب کے منافی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو شناخت کے بعد حراست میں لیا ہے۔غیر ملکی خاتون کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے‘۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔