Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فارماسوٹیکل فیکٹریاں 42 فیصد مقامی ضرورت پوری کرنے لگیں

1.5ملین ریال کی دوائیں برآمد بھی کی جارہی ہیں ( فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ ’مملکت میں پچاس فارماسوٹیکل فیکٹریاں مقامی مارکیٹ کی 42 فیصد ضروریات پوری کررہی ہیں‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب میں  کیمیکل ادویہ کا سیکٹر مستحکم ترین سیکٹرز میں سے ایک ہے۔ وبا کے دوران درپیش چیلنجوں سے نمٹ کر اپنی اہلیت منوا لی‘۔
مملکت بھر میں فارماسوٹیکل فیکٹریاں مقامی مارکیٹ کی 42 فیصد ضروریات پوری کررہی ہیں۔ 1.5ملین ریال کی دوائیں برآمد بھی کی جارہی ہیں۔ 
بندرالخریف نے بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کی انٹرنیشنل ریاض سربراہ کانفرنس کے دوران ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عرب عالمی سطح پر بائیو ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر صنعت و معدنیات نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں ادویہ سازی کا حجم 32 ارب ریال تک پہنچ چکا ہے۔

شیئر: