Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام کرن کا ٹوئٹر کو خیرباد، ’میں اس سے نفرت کرتا ہوں‘

ٹام کرن نے آخری مرتبہ انگلینڈ کی 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ میں نمائندگی کی (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتوار کے روز ٹام کرن نے اپنی ٹویٹ میں یہ اعلان کیا کہ وہ ٹوئٹر چھوڑ رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اس پلیٹ فارم پر صارفین کو ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی سے پیش آنے کی نصیحت کی۔
ٹام کرن اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’ہاہا، ابھی دیکھا کہ میرا بلیو ٹِک ختم ہوگیا ہے۔ یہ نہیں کہ وہ کوئی اہم چیز ہے۔ لیکن کیا یہ ایلون مسک کے 7 ڈالر والی پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے؟ ہاہا یہ مزاحیہ بات ہے۔ میں ابھی بھی ٹوئٹر سے نفرت کرتا ہوں۔ شاید میں یہاں کبھی واپس نہ آؤں۔ ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی سے پیش آئیں۔ چلتا ہوں۔ بائے۔‘
جنوبی افریقی نژاد انگلش کھلاڑی ٹام کرن زمبابوے کے سابق کرکٹر کیون کرن کے بیٹے اور انگلینڈ کے سٹار بولر سیم کرن کے بھائی ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے لیے جون 2017 میں اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد ٹام کرن کے کیریئر میں اہم موقع تب آیا جب اُنہیں 2017 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کروایا گیا۔
27 سالہ بولر نے آخری مرتبہ انگلینڈ کی 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ میں نمائندگی کی تھی، تاہم وہ دنیا بھر میں ٹی20 فرنچائز کرکٹ باقاعدگی سے کھیل رہے ہیں۔
یو اے میں جاری ٹی20 لیگ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں انہوں ںے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: