بچوں کے ویکسینیشن کارڈ کے بجائے اب ای ویکسنیشن سرٹیفکیٹ
وزارت صحت ڈیجیٹل خدمات کااستعمال بڑھا رہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے بچوں کے ویکسینیشن کارڈ کے بجائے ای ویکسنیشن سرٹیفکیٹ سروس متعارف کرائی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحت خدمات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل خدمات کااستعمال بڑھایا جارہا ہے۔ ای ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسی سلسلے میں ایک قدم ہے۔
وزارت صحت نے سعودی بچوں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ ہیلتھ سینٹر میں ویکسینیشن کلینک کے ذریعے بچوں کو دی جانے والی ویکسینز کا اندراج ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے کرالیں۔ انہیں آن لائن کارروائی کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ’صحتی ‘ ایپ وزارت صحت نے مملکت میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی ہے۔
ایپ سے صارفین صحت معلومات آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ سرکاری صحت اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی صحت خدمات کے حصول آسان بنایا گیا ہے۔