سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک مہیا ہے جو شہری اور غیر ملکی تیسری خوراک تین ماہ قبل لے چکے ہوں وہ صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا ویکسین کی نئی ڈوز وائرس کی نئی شکلوں سے بچانے میں موثر ہے۔ اس سے شدید مرض کی صورت میں زیادہ تحفظ حاصل ہوگا۔‘
’چوتھی ڈوز ان معمر افراد کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی جنہیں ویکسین لینے کی اجازت ہے۔ نئی ڈوز انہیں کورونا وائرس کی شدت سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔‘