آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر اولین مسافر ریاض اور جدہ پہنچ گئے
جمعرات 2 فروری 2023 10:21
’ریاض اور جدہ پہنچنے والے مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کردی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر اولین مسافر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے فضائی راستے سے آنے والے مسافروں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزہ جاری کرنے کااعلان تھا۔
کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ ’آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر پہلی فیملی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جدہ پہنچی ہے‘۔
’جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مذکورہ فیملی کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی گئیں ہیں‘۔
اسی طرح کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ ’آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر پہلا مسافر ریاض پہنچا ہے‘۔
یاد رہے کہ ٹرانزٹ ویزے کی سہولت سے جن ممالک کے شہری فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ان کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
ٹرانزٹ ویزا سعودی ایئرلائن اور ناس ایئرلائن سے ٹکٹ جاری کراتے وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی آن لائن ہے اور ہنگامی بنیادو ں پر جاری ہوتا ہے۔