کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نان فوڈ آئٹمز پر مبنی ونٹر ریلیف فراہمی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد میں 25 ہزار نان فوڈ آئٹمز کِٹس اور 25 ہزار ونٹر کِٹس تقسیم کی جائیں گی۔
جمعرات کو اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کِٹس نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی گئیں۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف سیعد المالکی، کنگ سلمان ریلیف کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محد العثمانی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ’یہ نان فوڈ آئٹمز کِٹس سعودی حکومت کیجانب سے برادر ملک پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ایک تحفہ ہیں جو سندھ اور پنجاب کے متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
دوسری قسط ادا نہ کرنے والے داخلی عازمین کا نام حج فہرست سے خارجNode ID: 739701
-
مملکت میں سردی کی شدید لہر سے کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟Node ID: 739711
انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔‘
اس موقع پر کنگ سلمان ریلیف کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محد العثمانی نے کہا کہ یہ منصوبہ بنیادی طور پر دو پروگراموں کا مجموعہ جس میں نان فوڈ آئٹمز کِٹس اور ونٹر کِٹس کی تقسیم ہے۔ ان کِٹس میں دو کمبل، شیلٹر کِٹ، چٹائی، کچن سیٹ، صاف پانی کے لیے کین اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔
ونٹر پیکیج کے تحت 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار کِٹس تقسیم کی جائیں گی جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہا کہ کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کنٹری دائریکٹر نے کہا کہ ’این ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے کے ذریعے ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کرنے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ جلد ہی متاثرہ علاقوں میں مکانوں اور سکولوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/February/36496/2023/whatsapp_image_2023-02-02_at_4.17.35_pm.jpeg)