Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کیتھرین کولونا نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ریاض میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ ملاقات کے دوران تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔
فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کیتھرین کولونا بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچی تھیں۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے فرانسیسی وزیر کا کا استقبال کیا تھا۔

بدھ کو فرانسیسی وزیر خارجہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کے دورے کے دوران مملکت اور فرانس کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر توجہ متوقع ہے۔

شیئر: