Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی تاریخ میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

سمگلنگ کے الزام میں دوکویتی اور2سرلنکن باشندوں کوحراست میں لے لیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
کویتی سیکیورٹی حکام نے الوفرۃ کے زرعی فارم میں نشہ آوراشیا کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ سمگلنگ میں ملوث 2 کویتی اورسری لنکا کے 2 باشندوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کویتی  خبررساں ادارے ’کونا‘ کے مطابق وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد اور وزارت کے اعلی عہدداروں نے واردات کو ناکام بنانے والے آپریشن کی نگرانی کی۔ تقریبا ڈیڑھ کروڑنشہ آورگولیاں، نصف ٹن سے زیادہ نشہ آورپاؤڈر اورنشہ آورگولیاں تیارکرنے والی سپیشل مشینیں سمگلروں کے قبضے  سے برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔ 
کویتی وزارت دخلہ کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ان دنوں کویت کو نشہ آور اشیا کے ذریعے تباہ کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ منشیات سمگل کی جانے والی کوشش کویت کی تاریخ کی سب سے بڑی تھی۔ 
وزارت داخلہ کے ماتحت میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی ادارے نشہ آور اشیا کے انسدد کی متعدد کوششوں کو ناکام بناچکے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ پیشگی اقدام کرکے سمگل شدہ نشہ آور اشیا، ان کا دھندہ کرنے والوں تک پہنچنے سے قبل ہی ضبط کرلی جائیں۔ نوجوانوں کو اس تباہ کن آفت کے خطرات سے بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

شیئر: