شدید دھند کے باعث کویت کی بندرگاہوں میں کشتی رانی معطل
اتوار 22 جنوری 2023 11:18
’کویت میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی بندرگاہوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہوں میں کشتی رانی معطل کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو صبح 8 سے کشتی رانی معطل ہے اور اس کی اطلاع تمام متعلقہ اداروں کو کردی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ کویتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں شدید دھند کی کیفیت ہے جو آئندہ دنوں تک بھی جاری رہے گی‘۔