Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند خاموش نہیں رہے گا، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جوائے کرولے نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہند کے فوجیوں یا شہریوں پر حملے ہوتے رہے تو ہندوستان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا نہیں رہے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں سے انتہا پسند گروپوں کی وجہ سے پاک ہند سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ان انتہاپسندوں کو پاکستان کی مدد حاصل ہے۔ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر لشکر طیبہ اور دوسرے انتہا پسندگروپوں کے خلاف کارروائی کیلئے دباؤڈالتی رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کو باہمی بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہئے۔ میرا خیال ہے کہ امریکہ کوہند اور پاکستان کے دوست کی حیثیت سے کوئی کردار ادا کرنا چاہئے اور دونوں دوستوں پر دباؤڈالنا چاہئے کہ وہ خطے میں امن قائم رکھنے میں مدد دیں اور مصالحت کریں۔

شیئر: