پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کمی سے 204500 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 3429 روپے کم ہو کر 175326 روپے رہی۔
22 قیراط سونے کی قیمت سنیچر کو 160715 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر کم ہو کر 1865 ڈالر میں فروخت ہوا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سنیچر کو 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 2250 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت 85.74 روپے کم ہو کر 1929 روپے رہی۔