Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی :ٹی وی چینلز کے باوجود اخبار کی اپنی اہمیت ہے، جاوید اقبال

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹ یو اے ای زون کے زیر اہتمام عشائیہ وورکشاپ
 
 عجمان (عمران خان یوسفزئی )ٹی وی چینل چاہے کتنی بھی ترقی کر لیں، اخبار کی اہمیت کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔آج بھی اینکر اچھا پروگرام ہوسٹ کرنے سے قبل اخبارات کا ہی مطالعہ کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی میڈیا کے مشہور اینکر پرسن جاوید اقبال نے یو اے ای کی ریاست عجمان کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس یو اے ای زون کے زیر اہتمام ایک عشائیہ اور ورکشاپ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا دو طرح کا ہے یا تو حکومتی یا پھر اپوزیشن میڈیا ۔کاش ہم پاکستانیت کو فروغ دیں ۔خبر کو خبر بنا کر ہی پیش کیا جائے۔یو اے ای کے صحافی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان کی جانب سے صحافیوں سے مشاورت یہاں کے میڈیا کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ایف یو جے کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔ یواے ای زون کے بننے سے صحافیوں کو ایک تنظیم میں اکٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی۔عشائیہ میں برطانیہ میں پاکستان پریس کلب کے ارشد رجپال اور پاکستان ٹیلی ویژن پشاور کے بخت زمان یوسفزئی سمیت یو اے ای میں موجودپی ایف یو جے کے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ ارشد رجپال کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنی اہمیت کا اندازہ کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی وی پشاور سے وابستہ اور پشاور یونیورسٹی شعبہ صحافت کے پروفیسر بخت زمان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں صحافت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ پی ایف یوجے یواے ای زون کے صدر ارشد رانا کاکہنا تھا کہ اس طرح کی تقاریب کے انعقاد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ تقریب میں گلگت بلتستان کے سنگر راشد نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔
 
 
 

شیئر: