Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: اسکولوں کی بہتری کے لئے کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا، سفیر پاکستان

دبئی(عمران خان یوسفزئی)پاکستانی اسکولز کی ابدتر حالت کو بہتر بنانے کے لئے سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ کمیونٹی کے لئے جلد لیگل ایڈوائزرمتعین کیاجائے گا جو قانونی ایشوز پر مدد دے سکے۔یہ بات متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جلد پاکستانی اور امارات کامرس آفیشلز کے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دبئی ایکسپو اور اس میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔اس موقع پر قونصل جنرل اور پریس اتاشی بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ کمیونٹی کے لئے ہسپتال اور میڈیکل سینٹر بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سفارتی ٹیم کا 30سے35فیصد وقت اسکولز کی بہتری پر لگتا ہے۔مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب اسکول کے قوانین میں تبدیلی ہوئی۔ ہمارے ا سکولز چیرٹی پر چلتے ہیں، دیگر ممالک کے اسکول بھی چیرٹی پر چلتے ہیں۔امارات میں 15لاکھ پاکستانی ہیں ، اگرہر شخص ایک ایک درہم بھی دے تو ماہانا15 لاکھ بنتے ہیں جس سے کافی بہترا سکول چلایا جاسکتا ہے۔ 
 

شیئر: