Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی عازمین حج کا کورونا سے قبل والا کوٹہ بحال 

امسال عراقی عازمین کی تعداد 33 ہزار سے زیادہ ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ امسال عراقی عازمین حج کاکوٹہ کورونا وبا سے پہلے والا بحال کردیا گیا۔ کوروناوبا سے قبل جتنے عازمین آتے تھے اتنی ہی تعداد میں اس سال بھی آئیں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج نے  جمعرات کو دورہ عراق کے پروگرام کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے مزید کہا کہ’ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ کووڈ 19 سے قبل کا عراقی حج کوٹہ بحال کردیا گیا ہے‘۔
 اس سال ہم دنیا بھرسے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے اورانکی خدمت کا اعزاز حاصل کریں گے۔ ان میں 33690 عازمین عراق سے آئیں گے۔ 
وزیر حج نے کہا کہ جدیدۃ عرعر بری چیک پوسٹ کے راستے عراق سے آنے والےعمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ  25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ 
وزیر حج نے توجہ دلائی کہ عراقی شہری عمرہ اورزیارت کے لیے نسک پورٹل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔  
وزیر حج نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنے اور نئی سہولتیں بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

شیئر: