امارات: ترکیہ اورشام کےزلزلےمیں ہلاک ہونےوالوں کی غائبانہ نمازجنازہ
جمعرات 9 فروری 2023 20:12
کل جعمہ کوزلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائےگی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ملک میں موجود تمام شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کل بعد نماز جمعہ ترکیہ اورشام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کریں۔
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق اس سے قبل امارات کے صدر نے شام اورترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سوملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ امارات سے امدادی ٹیمیں بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ترکیہ اور شام پہنچ گئی ہیں۔
سبق ویب ساـئٹ کے مطابق پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے بھیانک زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔