Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے 238 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات

عطیات مہم خالص انسانی بنیادوں پر چلائی جارہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں 6 لاکھ 77 ہزار افراد نے  اب تک شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مددکے لیے 238 ملین ریال سے زیادہ  کے عطیات جمع کرائے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد  کی ہدایت پر بدھ کو ’ساھم‘ پورٹل  کے ذریعے عوامی عطیات مہم شروع کی ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ عطیات مہم خالص انسانی بنیادوں پر چلائی جارہی ہے۔
یہ مہم شاہ سلمان مرکز نے’ساھم‘ پلیٹ فارم سے شروع کی  ہے۔ کئی سعودی ایجنسیوں اور وزارتوں کے تعاون سے ترکیہ اور شام میں متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
شاہ سلمان مرکز براـئے امداد و انسانی  خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ ’امدادی مہم کے دوران کئی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔‘
’ریسکیو اور طبی ٹیمیں بھیجی جائیں گی تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔ کھانے پینے کی اشیا، دوائیں، طبی سامان اور خیمے وغیرہ براہ راست بھیجے جائیں گے۔‘
جائزہ ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقے کے متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے جو رپورٹ پیش کریں گی اسی کے تناظر میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ 

شیئر: