Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے 22 طیاروں سے 640 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیج دیا

 طیاروں سے فیلڈ ہسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کی گئی ہیں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے  شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے 640 ٹن امدادی سامان 22 طیاروں سے پہنچا یا ہے۔ امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام ‘کے مطابق اماراتی قیادت کی ہدایت پر اب تک 22 طیاروں سے امدادی سامان دونوں ملکوں کو بھیجا جاچکا ہے۔
ان میں سے سات طیارے شام  بھیجے گئے جن پر کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ 515 خیمے تھے۔ 
امارات نے طیاروں سے فیلڈ ہسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کی ہیں۔ ترکیہ کے لیے جو فیلڈ ہسپتال بھیجا گیا ہے وہ ’اصلاحیہ‘نامی علاقے میں کام کرے گا۔ یہ پچاس بستروں، لیباریٹری، فارمیسی، پی ٹی او پر مشتمل ہے,
دریں اثنا ماؤں اور بچوں کی نگہداشت کرنے والی سپریم کونسل کی چیئرپرسن شیخہ فاطمہ بن مبارک نے امدادی عمل کے لیے پچاس ملین درھم فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
شیخہ فاطمہ کو کارخیر بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ’ام الامارات‘ کہاجاتا ہے۔ امارات کے سولہ فلاحی ادارے امدادی عمل میں شامل ہیں۔ 

شیئر: