پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل نے نامناسب الفاظ کے استعمال پر رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی سے معافی مانگ لی ہے۔
سنیچر کو ایک ملاقات کے دوران شہباز گِل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کی۔
شہباز گِل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ان کی جدوجہد طبقاتی لڑائی کی ہے اور وہ کسی اقلیت سے لڑنا نہیں چاہتے۔‘
مزید پڑھیں
-
ملتان: تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو رہا کرنے کا حکمNode ID: 741761
-
لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکمNode ID: 741986
ان کا کہنا تھا کہ ان پر ہتک عزت کے درجنوں کیسز ہیں لیکن یہ واحد کیس ہے جس کو وہ خود حل کرنا چاہتے تھے کیونکہ ان کو اپنے الفاظ پر افسوس تھا۔
یوں تو میرے اوپر درجنوں کیسسز چل رہے ہیں۔ جن میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی صاحب نے بھی ہتک عزت کے کیسز کئے ہیں۔جنہیں میں عدالت میں لڑوں گا۔
لیکن رمیش کمار اقلیت سے ہیں اس لئے میں آج ان کے پاس گیا ہوں کیونکہ میری جدوجہد طبقاتی لڑائی کی ہے اور میں کسی اقلیت سے لڑنا نہیں چاہتا pic.twitter.com/Z5YyCCfxIW— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 11, 2023
ملاقات کے بعد ڈاکٹر رمیش کمار واکوانی نے ٹویٹ کیا کہ آج انہوں نے شہباز گِل کی معذرت قبول کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آج ہی ہتک عزت کا کیس واپس لے لیں گے اور اس معاملے کو ختم کر دیں گے۔
’آج آپ میرے پاس آئے اور آپ نے کہا کہ آپ ہندو کمیونٹی کے سربراہ ہیں اور مجھے یہ الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور مجھے اس چیز کا بہت زیادہ افسوس ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اس چیز کا احساس ہو گیا ہے اور سندھ کی یہ روایت رہی ہے کہ اگر کوئی گھر پر چل کر آئے تو اس کو معاف کیا جاتا ہے۔‘
Today I accepted apology of @SHABAZGIL who made irresponsible statement against me on @DunyaNews. Its our tradition, teaching and learning that if someone visits our home, we forget past and forgive. I asked my lawyer @ImaanZHazir to withdraw case. pic.twitter.com/McS5hfopEl
— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) February 11, 2023