Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زلزلہ زدگان کی فوری مدد پر سعودی قیادت کا شکریہ‘

ترکیہ کے وزیرصحت نے سعودی امدادی ٹیم سے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ترکیہ کے وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے ھاتائی شہر کے زلزلہ زدہ مقامات کے دورے کے موقع پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور سعودی ہلال احمر کے وفود سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق ترکیہ کے وزیر صحت نے زلزلہ زدگان کی فوری طبی امداد کے حوالے سے سعودی عرب  کے فوری اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  ہمارے شکریے کے مستحق ہیں‘۔ 

سعودی طبی عملے کوتمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وفد نے امدادی کاموں کےلیے میں بھرپور تعاون پر ترکیہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔  
سعود ی وفد نے بتایا کہ’ زلزلے کے دوران زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے طبی عملے کوتمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔ 

شیئر: