Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں شادی کا مطالبہ کرنے پر خاتون قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے علاقے نوی ممبئی میں ایک 40 سالہ سکیورٹی گارڈ نے ایک شادی شدہ عورت کا قتل کرکے اس کی لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ ملزم راج کمار بابورام نوی ممبئی میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا سکیورٹی گارڈ تھا اور اسی سوسائٹی میں کام کرنے والی ایک خاتون سے اس کی دوستی ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرنے پر اس کا قتل کر دیا اور لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔
سینیئر پولیس افسر وشواناتھ کولیکر کے مطابق پولیس کو 12 فروری کو 35 سے 40 سال کے درمیان عمر کی ایک خاتون کی ایک لاش جھاڑیوں سے ملی تھی اور تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے خاتون کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے پولیس نے منگل کو نئی دہلی میں بھی ایک ایسا ہی کیس حل کیا تھا جہاں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے اور لاش کو فریج میں چھپانے کے الزام میں ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نئی دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ساحل گیہلٹ نے دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں اپنی گرل فرینڈ نکی یادیو کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش فریچ میں چھپا دی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ساحل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پچھلے پانچ سالوں سے رہ رہا تھا اور نکی یادیو اس سے شادی کرنے پر اصرار کر رہی تھی لیکن دوسری جانب ساحل کا خاندان اپنے بیٹے کی شادی کے لیے کسی اور لڑکی کا انتخاب کر چکی تھی۔

شیئر: