Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عطیات جمع کرنے کا واحد ادارہ کنگ سلمان سینٹر ہے: پبلک پراسیکیوشن

’غیر اجازت یافتہ اداروں کو عطیات دینے پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ بیرون ملک عطیات جمع کرانے کا واحد ادارہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’اس  کے علاوہ ملک میں کوئی ادارے نہیں جس کے پاس بیرون ملک عطیات جمع کرنے کا اجازت نامہ ہو‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ’غیر اجازت یافتہ اداروں کو عطیات دینے پر منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کی امداد کرنے کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کے خواہشمند حضرات کنگ سلمان سینٹر سے رجوع کریں‘۔
’ملک میں کسی بھی ادارے یا فرد کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں۔ علاوہ ازیں عطیہ دینے والے بھی پکڑ میں آسکتے ہیں‘۔

شیئر: