گاڑی سے کچلنے کی کوشش، دو شہریوں کو 15 برس قید کی سزا
واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی گئی ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’القطیف میں جان بوجھ کر ایک شخص کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کی کوشش کرنے والے دو سعودی شہریوں کو 15.15 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عکاظ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آوروں کو فرد جرم عائد کرکے خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ دونوں کے خلاف ثبوت بھی دیے گئے تھے۔
عدالت نے الزامات ثابت ہوجانے پر دونوں ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔
ملزمان کو قتل کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ دونوں کو علیحدہ علیحدہ 15 برس قید کی سزا سنائی گئی اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی گئی۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو سزا سنائی ہے وہ ان کے سنگین جرم سے بہت کم ہے۔ اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ گاڑی سے کچلنے کی کوشش سنگین جرم ہے۔ یہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے معاشر کا امن و سکون تباہ ہوگا۔ راہگیروں کو راستہ چلتے ہوئے بدامنی محسوس ہوگی۔ ملزمان کو مبینہ جرم پر عبرتناک سزا دی جانی ضروری ہے۔