انگلینڈ کا جارحانہ کھیل، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز اننگز ڈکلیئر کر دی
جمعرات 16 فروری 2023 12:13
اس اننگز میں کھیلے گئے 58.2 اوورز میں انگلینڈ کا رن ریٹ چھ سے کم رہا (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 58 اوورز میں نو وکٹوں پر 325 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے نصف سینچریاں بنائیں۔
مزید پڑھیں
اس اننگز میں کھیلے گئے 58.2 اوورز میں انگلینڈ کا رن ریٹ چھ سے کم رہا اور جس میں 48 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہیری بروک 81 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ کیریئر کا پانچواں ٹیسٹ کھیلنے والے بروک کے پاس موقع تھا کہ وہ چار ٹیسٹ میچز میں مسلسل چوتھی سینچری بنا کر 1960 میں بنائے گئے کین بیرنگٹن کا ریکارڈ توڑ دیتے۔
اسی طرح 68 گیندوں پر 84 رنز بنانے والے بین ڈکٹ کے پاس بھی موقع تھا کہ وہ 1902 میں گلبرٹ جیسپ کا 76 گیندوں پر تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیتے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ نیل وینگنر نے چار، سکاٹ کجلیجن نے دو، ٹم ساؤتھی نے دو اور بلیر ٹکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔