Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ملٹری انڈسٹریز ریاض میں انڈسٹریل پارک قائم کرے گی

نئے صنعتی کمپلیکس کا مقصد دفاعی صنعتوں کو مقامی بنانا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز نے ریاض میں لینڈ سسٹمز انڈسٹریل پارک بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے صنعتی کمپلیکس کا مقصد دفاعی صنعتوں کو مقامی بنانے کےعلاوہ انجینیئرنگ، زمینی نظام کے ڈیزائن، ٹیسٹنگ اور مزید کوالیفائنگ سسٹم کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش 2023 کے موقع پرعالمی آرکیٹیکچر، انجینیئرنگ اور مشاورتی فرم غفاری ایسوسی ایٹس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس میں بکتر بند گاڑیوں کی تیاری سمیت دوسرے مراحل شامل ہیں۔
اس میں زمینی نظاموں کی تیاری، اسمبلی، جانچ اور دیکھ بھال کے معاملات بھی شامل ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق صنعتوں کی ترقی کا باعث بنیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز کے سی ای او  ولید ابو خالد کا کہنا ہے کہ ’یہ معاہدہ بڑی علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے افق کھولے گا۔ یہ شرکت مملکت میں دفاعی اور سلامتی کی صنعتوں کے لیے قیادت کی لامحدود حمایت کا مظہر ہے جس سے مملکت کی سٹریٹجک آزادی میں اضافہ ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’قومی دفاعی صنعت اور 2030 تک فوجی سازوسامان اور خدمات پر 50 فیصد سے زیادہ اخراجات امید افزا ہے اور اس بات کا عکاس ہے کہ اس سے شعبے کی لوکلائزیشن ہو گی اور یہ شعبہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے سعودی معیشت کا ایک اہم معاون بنے گا۔‘

شیئر: