Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام  میں اعتکاف کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور انتظامات کا جائزہ

عتکاف کرنے والوں کو خصوصی لاکرز فراہم کیے جائیں گے (فائل: فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام  مکہ مکرمہ میں رمضان کے دوران اعتکاف کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف  کے انتظامات کرنے والی کمیٹی کا بدھ کو اجلاس ہواہے ۔سیکریٹری سربراہ اعلی شیخ عبداللہ الصولی نے صدارت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں مسجد الحرام میں اعتکاف کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
کمیٹی کے ارکان نے اعتکاف کے لیے آن لائن اندراج کے طریقہ کار، اعتکاف کے لیے مختص مقامات سے واقفیت،اعتکاف کرنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ’اعتکاف کرنے والوں کو سامان اور قیمتی اشیا رکھنے کےلیے خصوصی لاکرز فراہم کیے جائیں گے‘۔ 
اعتکاف کرنے والوں کے لیے افطار اور سحری خوراک کی فراہمی کا طریقہ کار بھی زیر بحث آیا۔ صحت خدمات پر بھی بات چیت ہوئی۔ 
شیخ عبداللہ الصولی نے کہا کہ ’تمام اہلکار مسجد الحرام میں اعتکاف سکیم پر عملدرآمد  کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں گے۔ اعلی قیادت چاہتی ہے کہ اعتکاف کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے‘۔

شیئر: