Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ایڈیکس دفاعی نمائش میں سعودی بکتربند گاڑی ’الدھنا‘

جدید ترین بکتربند گاڑی خودکارسسٹم سے لیس ہے(فوٹو، ایس پی اے)
اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش 2023 ایڈکس میں سعودی بکتربند گاڑی ’الدھنا‘ کسی غیرملکی نمائش میں پہلی بار پیش کی گئی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی بکتر بند گاڑی الدھنا سعودی عسکری صنعت کا فخر بن گئی ہے۔
آیڈکس 2023 میں جو ابوظبی میں جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے پویلین میں سرحدی محافظوں کے سیکٹرکی طرف سے نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ 
الدھنا جدید طرزکی بکتربند گاڑی ہے۔ یہ دشوار گزار پہاڑی اور صحرائی علاقوں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
سرحدی محافظوں کوفیلڈ میں اس قسم کی بکتر بند گاڑی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ 
یہ چھوٹے سائز اوردرمیانے سائز کی بھی ہے کثیرالمقاصد ہے۔  خطرناک سرحدی علاقوں کے مسائل سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ 
بکتر بند گاڑی میں خصوصی طورپرٹائر کی ہوا نکل جانے پر ہوا بھرنے والے خودکار سسٹم س لیس ہے۔ 
آیڈکس 2023 میں سعودی پویلین عسکری مصنوعات کے حوالے سے اپنے یہاں ہونے والی ترقی کو اجاگرکررہا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی پویلین کا اہتمام آرمی انڈسٹریل جنرل اتھارٹی نے وزارت داخلہ، وزارت سرمایہ کاری اورملک کی بڑی عسکری و دفاعی صنعتوں سے منسلک کمپنیوں کے تعاون سے کیا ہوا ہے۔ نمائش کا سلسلہ 24 فروری تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: