Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی دفاعی نمائش میں 65 ہزار افراد کی شرکت، خواتین نمایاں

85 ممالک کے 80 فوجی وفود نے نمائش میں حصہ لیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی پہلی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے منتظمین نے بتایا ہے کہ نمائش میں  تقریباً 65 ہزار افراد نے شرکت کی ہے جس میں چار دن کے دوران 29.7 بلین ریال کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق منتظمین نے بتایا کہ 42 ممالک سے تقریباً 600 دفاعی اور سیکورٹی نمائش کنندگان اور 85 ممالک کے 80 فوجی وفود نے اس نمائش میں حصہ لیا جس کا اہتمام مملکت کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے کیا تھا۔
ورلڈ ڈیفنس شو کی چیف کمرشل آفیسر امانڈا سٹینرنے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کو مملکت میں خوش آمدید کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب آ کر مملکت کی خوش آئند فطرت کا تجربہ کریں جو یقیناً وژن 2030 سے حاصل کیا گیا ہے۔‘
امانڈا سٹینرنے کہا کہ نیٹ ورکنگ کے مواقع اور کاروباری تعلقات کی تعمیر کے علاوہ اس نمائش میں امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کی شرکت نمایاں تھی۔
ورلڈ ڈیفنس شو کی چیف کمرشل آفیسر امانڈا سٹینر نے کہا کہ ’ ہمارے پاس کچھ حیرت انگیز خواتین تھیں، نہ صرف سعودی خواتین، بلکہ بین الاقوامی خواتین جو اپنے کیریئر کے بارے میں کہتی تھیں کہ انہوں نے کس طرح حاصل کیا ہے جہاں وہ آج پہنچی ہیں، بلکہ ساتھ ہی ساتھ نوجوان نسل کے بارے میں بھی کہ وہ انڈسٹری کے اندر کیسے کام کر رہے ہیں، وہ اسے کیسے حاصل کر رہے ہیں اور انڈسٹری کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں جو تبدیلیاں خاص طور پرخواتین کے لیے مملکت میں ہو رہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اب وہ مواد کو بہتر بنانے کے لیے ایونٹ پر فیڈ بیک حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اگلا ایونٹ 3 سے 6 مارچ 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔
 

شیئر: