Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ٹیم کا ترکیہ میں مشن مکمل، واپسی شروع

ٹیم کے اہلکاروں نے متعدد افراد کو ملبے سے زندہ سلامت نکالا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی امدادی ٹیم گزشتہ دنوں ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا مشن مکمل کر کے جمعرات کو مملکت پہنچ گئی۔ ترکیہ میں زلزلے سے 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ٹیم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر دو ہفتے سے زیادہ عرصے تک زلزلہ زدگان کی مدد کی۔ ٹیم میں شامل افراد نے ملبے سے متعدد افراد کو بحفاظت نکالنے والے آپریشن میں حصہ لیا۔ 
سعودی ٹیم میں محکمہ شہری دفاع کے تربیت یافتہ اور منجھے ہوئے اہلکار شامل تھے۔ ٹیم میں ڈاکٹر، انجینیئر اور ملبے تلے موجود افراد کی تلاش کے وسائل کے ماہرین بھی تھے۔ اصلاح و مرمت کے امور انجام دینے والے ٹیکنیشن بھی بھیجے گئے تھے جبکہ امن و سلامتی امور کے  ماہر افراد اور مواصلاتی نظام میں اعلٰی تجربہ رکھنے والے اہلکار بھی تھے۔ 
سعودی ٹیم نے ترکیہ کے تین شہروں میں 46 مقامات پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سائبان تلے کام کیا۔ 

شیئر: