جبل پور .... ہندوستان کے شہر جبل پور میں 31سالہ شوقیہ فوٹو گرافر اویناش لودھی نے ایک بندریا کی یہ تصویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ بندریا اپنے بیمار بچے کو گود میں لیکر ایک طرح سے مدد کیلئے چیخ وپکار کررہی تھی ۔ بچہ بے ہوش نظر آرہا ہے اور بندریا مدد کیلئے چلا رہی ہے۔ اگرچہ دو منٹ بعد ہی وہ ہوش میں آگیا۔ فوٹو گرافر خاصی دیر تک یہ منظر دیکھتا رہا بعد میں اس نے بتایا کہ میرے پورے فوٹو گرافی کیریئر میں یہ سب سے بہترین تصویر تھی جس نے میرے دل کو چھو لیا۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی جانور اپنے بیمار بچے کیلئے چیخ کر مدد مانگ رہا ہو۔ اس نے کہا کہ میں نے یہ تصویر مدھیہ پردیش میں اتاری تھی۔ اگرچہ میں نے تصویر تو لے لی لیکن جیسے ہی مجھے اصل صورتحال کی تصدیق ہوئی میں تقریباً ایک گھنٹے تک اس سارے واقعہ پر غور کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوٹو گرافی کے موقع خال خال ہی آتے ہیں اور خاص طور پر جانوروں کی اس طرح تصویر اتارنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔