کلاک ٹاور میں ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خیمہ نصب
’سرگرمی میں تہذیبی ورثے کو پیش کیا گیا جس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میں سعودی روایتی خیمہ نصب کرکے زائرین حرم کو سعودی عرب کی تاریخ اور تہذیب و ثقافت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سرگرمی یوم تاسیس کی مناسبت سے کی گئی ہے۔
تین روز تک جاری رہنے والی سرگرمی میں سعودی عرب کے تہذیبی ورثے کو پیش کیا گیا جس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ کلاک ٹاور حرم مکی شریف کے پہلو میں نمایاں علامت ہے جسے زائرین حرم دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
سرگرمیں کے تحت مختلف زبانوں میں کتابچے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ سعودی کے مختلف علاقوں کے ملبوسات اور پکوان بھی متعارف کرائے گئے۔
زائرین کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی کھجوریں اور سعودی قہوہ پیش کیا گیا۔