Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تمام ریجنز میں دوسرے سمسٹر کے امتحانات

تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں (فائل: فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے اتوار 26 فروری سے مملکت کے تمام ریجنز میں دوسرے سمسٹرکے امتحانات منعقد کیے جارہے ہیں۔  
امتحانات کے حوالے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ اساتذہ کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق ینبع، جدہ، حائل اور دیگر شہروں کے تعلیمی اداروں کی جانب سے دوسرے سمسٹرکے امتحانات ایک ہفتہ جاری رہیں گے جس کے بعد نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔ 
مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ریجن اپنے زیرانتظام اسکولوں میں نگرانی کا نظام مقررہ قواعد کے مطابق مرتب کرے۔
تعلیمی انسپکٹرز باقاعدگی سے اسکولوں کے معائنہ کریں تاکہ کسی بھی معاملے کوفوری طور پر حل کیا جا سکے۔ 

شیئر: