Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فالکنز کا کویت کے قومی دن پر شاندار شو، فضا میں رنگ بکھیر دیے

فالکنز کی ٹیم اتوار کو بھی فضائی شو میں حصہ لے گی (فوٹو: ایس پی اے)
کویت کے 62 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی فالکنز نے سنیچر کو کویتی فضائیہ کے طیاروں کے ساتھ ’ابراج الکویت‘ کے سامنے شاندار فضائی شو پیش کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سات طیاروں پر مشتمل سعودی فالکنز کے سکواڈ نے کویت کی فضاوں میں اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سعودی پائلٹوں نے فضا میں رنگ بکھیر دیے۔ فالکنز کی ٹیم اتوار26 فروری کو بھی کویتی فضائیہ کے ساتھ فضائی شو میں حصہ لے گی۔


کویت میں قومی تہوار کی تقریبات کا سلوگن ’عز و فخر‘ (فخروناز) ہے(فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی فضائیہ کے طیارے کویت کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو کویت پہنچے تھے۔
  کویتی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ اس سال کویت میں قومی تہوار کی تقریبات کا سلوگن ’عز و فخر‘ (فخروناز) ہے۔ 

شیئر: