الاحسا میں یوم الوطنی کی مناسبت ایئر شو
’شو دیکھنے کے لیے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کنگ عبد اللہ پارک پہنچی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
الاحسا میں یوم الوطنی کی مناسبت سے ایئر شو ہوا ہے جس میں سعودی فضائیہ کے طیاروں نے کرتب دکھائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئر شو دیکھنے کے لیے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کنگ عبد اللہ پارک پہنچی تھی۔
ادھر یوم الوطنی کی تقاریب منعقد کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ الاحسا میں ایئرشو تین دن تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایئرشو تقریبات کمیٹی، انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارت دفاع کے تعاون سے جاری ہے جبکہ شہر بھر میں یوم الوطنی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔