Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال 

میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران میں فلسطینی وزیراعظم محمد ابراہیم اشتیہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں متعدد ایشوز، علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میونخ کانفرنس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا ہے۔
عرب لیگ کے  سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کی یورپی یونین کے نمائندے برائے خارجی و سیاسی و امن امور کے ساتھ ملاقات کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔
عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مشرق وسطی امن عمل کے احیا کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات میں عبدالرحمن الداود بھی شریک ہوئے وہ وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

شیئر: