Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں مساجد کے سامنے گداگری کرتے ہوئے چار افراد گرفتار 

’گرفتار شدگان میں ایک شہری، ایک شامی خاتون اور دو یمنی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں محکمہ انسداد گداگردی نے مختلف مساجد کے سامنے گداگری کے مرتکب چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  گرفتار شدگان میں ایک شہری، ایک شامی خاتون اور دو یمنی ہیں۔

محکمہ انسداد گداگری نے کہا ہے کہ ’عسیر کی ایک مسجد میں نماز کے بعد گداگری کرتے ہوئے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے‘۔

’حالات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ شخص محتاج نہیں ہے لیکن اس نے اسے پیشے کے طور پر اختیار کر رکھا ہے‘۔
’اسی طرح نمازیوں کے تعاون سے تین افراد کو مختلف مساجد میں گرفتار کیا ہے جو تنگ دستی ظاہر کرکے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے تھے‘۔
محکمہ انسداد گداگری نے کہا ہے کہ ’ملک میں جہاں کہیں بھی گداگر دیکھیں تو فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ پیشہ ور گداگروں پر ترس کھا کر انہیں صدقہ خیرات نہ دیئے جائیں۔

شیئر: