گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن سے مشورہ کر کے انتخابات کی تاریخ دی جائے گی۔
بدھ کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے تین دو کے تناسب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے۔
اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے موقف اپنایا کہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
صوبوں میں انتخابات، سپریم کورٹ فیصلہ تین دو کا ہے یا چار تین کا؟Node ID: 747001