کوئٹہ / اسلام آباد...مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد25 ہوگئی۔ مرنے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور،سینیٹ کے ڈائریکٹر اسٹاف افتخار مغل اور جے یوآئی کوئٹہ کے نائب امیر سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔عبدالغفور حیدری زخمی ہیں ،انہیں کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کی۔ایف سی اور بلوچستان پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ مستونگ دھماکے کے بعد سییکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شرو ع کردیا۔کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔