Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے قریب مسافر بس الٹنے سے دو افراد ہلاک، 21 زخمی

ٹریفک حادثے کی اطلاع پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں طائف اور تربہ کو جوڑنے والے حضن روڈ پر مسافر بس الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ مسافروں میں بیشتر عرب ہیں۔
عکاظ اور سبق ویب کے مطابق زخمیوں میں سات کی حالت نازک ہے۔ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے طائف کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے (فوٹو: عکاظ)

ٹریفک حادثے کی اطلاع پرامر سلطان ہسپتال، کنگ عبدالعزیزسپیشلسٹ ہسپتال، کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس اور تربہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت طائف نے بیان میں کہا کہ’ مسافر بس پر 23 افراد سوار تھے۔ سات امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے‘۔

شیئر: