Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 8 مارچ کو آئی سی ٹی انڈیکیٹرز فورم کی میزبانی کرے گا

فورم کا انعقاد سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن، انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے تعاون سے ہورہا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کا سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن، انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے تعاون سے 8 مارچ کو دارالحکومت میں آئی سی ٹی انڈیکیٹرز فورم کی میزبانی کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس فورم کا نواں ایڈیشن جو فور سیزنز ہوٹل میں منعقد ہو گا ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب وژن 2030 میں بیان کردہ اہداف کے مطابق اپنی معیشت کو مسلسل متنوع بنا رہا ہے۔
سعودی عرب اور بحرین کے لیے آئی ڈی سی کے ایسوسی ایٹ نائب صدر حمزہ نقشبندی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ’سعودی حکومت اپنے تبدیلی کے سفر میں ڈیجیٹل تبدیلی کے انیشیٹو کو شامل کرنے میں سب سے آگے رہی ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ جیسا کہ وژن 2030 کے نفاذ کا مرحلہ قریب آ رہا ہے ڈیجیٹل حکمت عملیوں کی اصلاح اور ان پر عمل درآمد سعودی اداروں کے لیے ایک اہم ترجیح ہو گی‘۔
اس فورم سے سعودی عرب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مملکت کے ڈیجیٹل کاروبار کو بڑھانے کی اہمیت کی تصدیق کی بھی توقع ہے۔
حمزہ نقشبندی نے کہا کہ ’ پچھلے آٹھ سالوں سے آئی ڈی سی ڈائریکشنز نے پورے آئی ڈی سی  ایکو سسٹم کے ایگزیکٹوز کو مملکت کی ٹیکنالوجی مارکیٹوں کے نقطہ نظر اور پیشین گوئیوں کو یکجا اور دریافت کرنے کے لیے ایک ضروری پلیٹ فارم فراہم کیا ہے‘۔
سعودی عرب اپنے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
سعودی عرب کے سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مملکت کی آئی سی ٹی مارکیٹ 2022 میں 154 بلین ریال تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب نے 2022 کے دوران کئی پیش رفت دیکھی جس نے اس کے آئی سی ٹی سیکٹر کو فروغ دیا۔

شیئر: