Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلاء میں دنیا کی مہنگی ترین بین الاقوامی گھڑ دوڑ، بحرین کے گھڑ سوار کی جیت

سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلاء میں دنیا کی مہنگی ترین بین الاقوامی گھڑ دوڑ منعقد ہوئی جسے بحرین کے گھڑ سوار نے جیت کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ سعودی عرب میں رائل کمیشن العلاء کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بین الاقوامی گھڑ دوڑ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 40 ممالک کے 200 گھڑ سواروں نے شرکت کی۔
ایونٹ میں گھڑ سواروں نے صحرائی علاقے کے دشوار گزار راستوں پر 120 کلومیٹر طویل گھڑ دوڑ میں حصہ لیا جسے بحرین کے گھڑ سوار محمد الربیع الہاشمی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے جیت لیا جبکہ سپین کے خاتون اور مرد گھڑ سوار نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیتنے والوں کو سعودی گھڑ دوڑ فیڈریشن کے صدر پرنس عبداللہ بن فہد نے میڈلز اور ٹرافیاں انعام میں دیں۔ ذکاء اللہ محسن کی ویڈیو رپورٹ

شیئر: