سڈنی .....آسٹریلوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کے بچوں کی ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے کھانے میں پھل اور سبزیوں کا زیادہ انتہائی مفید ہے۔آسٹریلیا کی نیوکیسل یونیورسٹی میں غذائیات کی ماہر ٹریسی بروس کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیاں اور پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسمانی ڈی این اے کو برقرار رکھتے ہیں اور دونوں اشیا دماغ کو بہتر حالت میں رکھتی ہیں۔ اگرچہ پھل اور سبزیوں کو صبح یا دوپہر میں زیادہ کھایا جائے تو ذہنی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ٹریسی کا کہنا ہے کہ رنگ برنگی سبزیوں میں موجود پولی فینولز بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ پھل اور سبزیاں بچوں کو ہوم ورک کرنے اور کلاس میں اچھی کارکردگی میں مدد دیتے ہیں اور بچوں پر ان کے فوری مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انھوں نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو مہنگی اور مضر سافٹ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کی بجائے کم قیمت پھل اور تازہ سبزیوں کی عادت ڈالیں تاکہ ان کی دماغی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔