Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 9 ہزار الیکڑانک وہیل چیئرز، ایپ کے ذریعے بک کرانے کی سہولت

ایپ میں بکنگ منسوخ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے معذور اور معمر زائرین کی آسانی کے لیے نو ہزار سے زیادہ الیکڑانک وہیل چیئرز فراہم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ طواف اور سعی کے لیے معذوراور معمر زائرین کے لیے الیکڑانک وہیل چیئرزکی سہولت ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ مسجد الحرام آنے سے قبل ’تنقل‘ ایپ کے ذریعے الیکڑانک وہیل چیئر بک کرائی جا سکتی ہے۔ 
یاد رہے کہ بیمار، معمر اور معذورعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے وہیل چیئر بک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایپ کے ذریعے وہیل چیئر حاصل کرنے والا شخص طے شدہ وقت پر وہیل چیئر کسی دشواری کے بغیر حاصل کر سکتا ہے۔
ایپ میں بکنگ منسوخ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اگر کوئی کسی مجبوری کی وجہ سے وقت مقررہ پر نہ آ سکے تو وہ اسے کینسل کرا سکتا ہے۔

شیئر: