Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپر غلاف کعبہ کے کناروں پر کڑھائی

کمپلکس کے چھ ماہرین نے 20 دن میں تمام کام مکمل کیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں  کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلکس کے ماہرین نے مسجد الحرام میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپر غلاف کعبہ کے سادہ کناروں کو کڑھائی سے آرستہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کمپلکس کے چھ ماہرین نے 20 دن میں تمام کام مکمل کرلیا۔
حجر اسود  اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے کی کڑھائی میں دس، دس دن لگے۔


کناروں کی کڑھائی میں سنہرے رنگ کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں (فوٹو: العربیہ)

ماہرین کی کوشش رہی کہ اس کام کے دوران طواف کرنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ حجر اسود اور رکن یمانی کے قریب سے زائرین کسی دشواری کے بغیر گزر سکیں۔
کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلکس کے سیکریٹری نے کہا کہ ’حجر اسود اور رکن یمانی پر غلاف کعبہ کے کناروں کی سلائی اور کڑھائی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اعلی معیار کے مطابق کی جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کناروں کی کڑھائی میں سنہرے رنگ کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں‘۔
’غلاف کعبہ کی اصلاح ومرمت پر مامور ادارہ مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ کسی بھی خامی یا گڑ بڑ کی صورت میں فوری طور پر اس کی اصلاح کردی جاتی ہے‘۔

شیئر: