Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں فیملی میڈیسن اکیڈمی کے قیام کے لیے معاہدہ

ہیلتھ کیئر مملکت کے وژن 2030 پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اکیڈمی آف پوسٹ گریجویٹ سٹیڈیز فار فیملی میڈیسن کے قیام کے لیے سعودی کمیشن برائے صحت اور مدینہ ہیلتھ کمیونٹی کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی نگرانی کی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اکیڈمی کے قیام کا مقصد حکومت کے اہداف کے مطابق فیملی میڈیسن میں سپیشیلائزیشن پروگرام کو وسعت دینا،مملکت میں ہیلتھ کیئر کے نظام کو جدید بنانا اور شہریوں کے لیے بہترین سہولتوں کو یقینی بنانا ہے۔
اعلی معیار کی ہیلتھ کیئر مملکت کے وژن 2030 پروگرام کا ایک اہم حصہ تشکیل دیتی ہے۔
اکیڈمی آئرش کالج آف جنرل پریکٹیشنرز کے ساتھ شراکت قائم کرکے پروگرام کے معیار کو یقینی بنائے گی۔
اکیڈمی میں ابتدائی طور پر 40 نشستیں دستیاب ہوں گی۔ اکیڈمی کی سالانہ صلاحیت 25 فیصد بڑھ کر ہر سال 80  تک پہنچ جائے گی۔
اکیڈمی مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے ڈاکٹروں کی تشخیص کے لیے سخت معیارات پر عمل کرے گی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اکیڈمی کے فارغ التحصیل افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

شیئر: