اگر آپ اپنی جلد میں بہتری لانا چاہتے ہیں یا چہرے سے جھریاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کئی ایسے گھریلو آلات اور طریقے ہیں جن سے اپنی روزمرہ کی بیوٹی روٹین کو بڑھایا جا سکتا ہے اور بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے حسن میں اضافہ کرنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ہیں۔
فیشل کلینسنگ برش:
فیشل کلینسنگ برش آپ کی جلد کی گہرائی میں جا کر مٹی، آئل اور میک اپ کے ذرات کو صاف کرتا ہے جو کہ اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ پانی سے بھی نہیں صاف کیے جا سکتے۔
جیڈ رولر:
جیڈ رولر ایک ایسا آلہ ہے جو کہ نرم جیڈ پتھر سے بنایا جاتا ہے۔ جیڈ رولر کے ذریعے چہرے کا مساج کیا جا سکتا ہے جس سے چہرے کی سوزش میں کمی آتی ہے، خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور رگوں کو سکون ملتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہمارے جسم میں ہونے والی سوزش کی پانچ عام وجوہات کون سی ہیں؟Node ID: 747671
-
’ایسا قطعاً نہ کریں‘، انٹرویو میں کن باتوں سے بچنا چاہیے؟Node ID: 747791
ایل ای ڈی لائٹ تھراپی ماسک:
ایل ای ڈی لائٹ تھراپی ماسک کے استعمال سے چہرے پر سے داغ، جھریاں اور چھائیاں کم ہوتی ہیں۔ یہ جدید ماسک ایسی چہرے پر شعاعیں پھینکتا ہے جو جلد کی گہرائی میں جا کر کام کرتی ہیں۔
ہیئر ریموول لیزر:
ہیئر ریموول لیزر کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں سے مستقل طور پر بالوں کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ یہ تیز لائٹ انرجی کے ذریعے بالوں کی جڑوں کو ہدف بناتا ہے جس سے بال متاثر ہوتے ہیں اور بڑھنے سے رک جاتے ہیں۔
آئی لیش کرلر:
آئی لیش کرلر سے ہماری آنکھوں کی پلکوں کو قدرتی ابھار ملتا ہے۔ اس کا استعال ’کرو ربر پیڈ‘ کو پلکوں کے ساتھ کے آرام سے رگڑنے سے کیا جاتا ہے۔
