پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.53 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280.77 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282.30 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.78، اماراتی درہم 76.45، بحرینی دینار 744.76، عمانی ریال 729.29، کویتی دینار 913.83 اور قطری ریال کی قیمت 76.95 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 10 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281.4 اور قیمت فروخت 284.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74.3 اور قیمت فروخت 75.1 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.4 اور قیمت فروخت 77.15 روپے رہی۔