گزشتہ برس کا قومی بجٹ 103 ارب ریال سرپلس، حقیقی اعداد وشمارجاری
گزشتہ برس ایک کھرب 27 ارب ریال خالص آمدنی ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت خزانہ نے گزشتہ برس بجٹ کے حقیقی اعداد وشمار جاری کیے ہیں ۔ سال 2022 میں آمدنی ایک کھرب 27 ارب ریال جبکہ اخراجات ایک کھرب 16 ارب ریال کے ہوئے۔ 103 ارب ریال فاضل رہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس پیٹرول سے حقیقی آمدنی 52 فیصد کے اضافے کے ساتھ 857 ارب ریال ہوئی۔
پیٹرول کے ماسوا ذرائع سے آمدنی 2 فیصد کے اضافے سے 411 ارب ریال ہوئی۔
گزشتہ برس کے بجٹ میں اخراجات سب سے زیادہ ملازمین کے معاوضہ کے مد میں 513 ارب ریال خرچ ہوئے۔ اشیا اورخدمات 258 ارب ریال سے اخراجات میں دوسرے ، سماجی سہولیات 79 ارب ریال سے تیسرے اورغیرمالیاتی اثاثوں پراخراجات 143 ارب ریال سے چوتھے نمبرپررہے۔